سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح ہنگو اپراورکزئی ایجنسی میں خادی زئی اور سماء بازار سمیت مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں بائیس شدت پسند ہلاک جبکہ اٹھائیس زخمی ہوگئے، اس دوران سیکیورٹی فورسز نےشدت پسندوں کےچار ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کےخلاف کارروائی جاری ہے۔