پاک ایم انسٹی ٹیوٹ کے طلباءکا لاہور سٹاک ماکیٹ کا دورہ

Mar 01, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) پاک ایم انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز لاہور کے طلباءو طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور ساو¿تھ ایشن فیڈریشن آف ایکسچینجز (سیف) کے لاہور سٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے منعقد ہ سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چوہدری تھے۔ سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے انوسٹرز ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کی مدیحہ ابراہیم نے کہا کہ فنانشل لٹریسی پروگرام کا مقصد طلبہ و طالبات کو ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس سے طلباءو طالبات میں بچت کرنے اور اپنی رقوم کو سرمایہ کاری کرنے کا شعور پیدا ہو گا۔

مزیدخبریں