لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے 6 افسران کے تقرر و تبادلے رخصت منظوری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ عبدالرشید شیخ کو ڈائریکٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ انسپکٹر مراتب مشتاق کو کسٹم انٹیلی جنس لاہور بھیج دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ لاہور کی فریضہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے 15 دن کی رخصت منظور کر لی گئی ہے۔ محمد یحییٰ نے چیف کلکٹر اپریزمنٹ کراچی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈپٹی کلکٹر اسلام آباد محمد آصف کو امریکہ میں کورس کے اختتام پر مزید قیام کیلئے 15 دن کی رخصت دیدی گئی ہے۔ ڈپٹی کلکٹر سعید اجلاف کو کوئٹہ سے تبدل کر کے ڈپٹی کلکٹر حیدر آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے 6 افسر تبدیل کر دیئے
Mar 01, 2013