ایف بی آر میں اندرونی احتساب کا کوئی موثر نظام نہیں: شعیب سڈل

Mar 01, 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اندرونی طور پر خود احتسابی صفر ہے۔ ایس آر اوز کا اجراءغیرآئینی ہے، ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ کی ضرورت ہے، قوانین ہمیشہ 5 سے 7 فیصد افراد کو مثالی سزا دینے کیلئے ہوتے ہیں۔ ملک میں ایک فیصد سے بھی کم افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں جس میں مزید کمی ہو رہی ہے، 200 سے 400 بڑے ٹیکس چوروں کو جیل بھیجے بغیر ٹیکسوں کا دائرہ وسیع نہیں کیا جا سکتا، ٹیکس معافی سکیم بددیانتی اور ٹیکس چوری کے فروغ کا لائسنس دینے کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں