پیرس (صاحبزادہ عتیق) فرانس میں پاکستان کے نئے سفیر غالب اقبال نے فرانسیسی صدر فرانسوا ہولانہ سے ملاقات کی اور تعیناتی کی دستاویزات پیش کی۔ ہولانہ نے پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کے مسئلہ کے حل پر کاوشوں کو سراہا ۔اور کہا اس کی نظر میں امن بحالی کی کوششوں، بھارت اور افغانستان سے تعلقات بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔