امریکی کانگریس نے نئے سی آئی اے ڈائریکٹر کی توثیق کیلئے ووٹنگ اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی

واشنگٹن (آن لائن) امریکی کانگرس نے نئے سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن کی توثیق کے لئے ہونے والی ووٹنگ اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ کانگرس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ ان کے لئے ہونے والی ووٹنگ کو کچھ خفیہ وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا جا رہا ہے۔ جان برینن گذشتہ پچیس سال سے سی آئی اے سے وابستہ ہیں اور اس وقت صدر کے انسدادِ دہشت گردی کے اہم مشیر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...