متاثرین سیلاب کی بحالی‘ سپریم کورٹ نے سندھ بلوچستان حکومت کی رپورٹس مسترد کردیں

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کوٹ میں 2011ءمیں آنے والے سیلاب کے متاثرین کی بحالی وامدادکے لئے بنائے جانے والے ”فلڈ کمیشن رپورٹ“ پر عمل درآمد سے متعلق مقدمہ کی سماعت، عدالت نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی رپورٹس اور ذمہ دار متعلقہ حکام سے ترقےاتی کاموں میں پیش رفت پرمبنی بےان حلفی طلب کر تے ہوئے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی ہے جبکہ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز بلوچستان اورسندھ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کےا ہے ۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی تو درخواست گزار ماروی میمن نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی ابھی بھی وہی صورتحال ہے بہتری کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن