کراچی (وقائع نگار) پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی میر حسن کھوسو کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے اختلافات کے باعث چند روز قبل ہی مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کرلی تھی انہوں نے پیر پگاڑا سے ملاقات کرکے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔