سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کےخلاف درخواست سماعت کےلئے منظور کرلی

اسلام آباد ( این این آئی) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اپنی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔رجسٹرار آفس کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی کی اپنی نااہلی کے خلاف درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرلیا گیا ہے اورچیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکےل دے دےا گےا ہے جو6 مارچ سے کیس کی سماعت کرےگا ۔واضح رہے این آر او کیس میں سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر26 اپریل 2012 کو سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کو توہین عدالت کی سزا سنائی تھی جس میں یوسف رضا گیلانی کو 19 جون کو وزارت عظمی اور 5 سال تک کسی عوامی عہدے کےلئے نا اہل قرار دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...