کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے پراسیکیوٹر جنرل واسع ترین لایتہ ہوگئے، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق واسع ترین کوئٹہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہوئے ان کے بھائی ساجد ترین کا کہنا ہے کہ واسع ترین اور ان کے ڈرائیور کا موبائل نمبر بند ہے واسع ترین ژوب کے راستے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے۔ گزشتہ شام ان کے بیٹے کی ان سے بات ہوئی۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست پر نوٹس لیا۔ چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، وفاقی وزارت داخلہ اور کمشنر ژوب کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے واسع ترین ایڈووکیٹ کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج بلوچستان بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بشیر احمد قاضی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آئے روز اغواءکی بڑھتی واردارتیں تشویش کا باعث ہیں اور عدم بازیابی پر احتجاج کا دائرہ ملک بھر تک وسیع کیا جائے گا۔
پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان واسع ترین لاپتہ ہو گئے ‘ چیف جسٹس ہائیکورٹ کا ازخود نوٹس
Mar 01, 2013