لاہور ( خصوصی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اےک تارےخی سمجھوتے کے تحت خود کو اور اپنی ٹےم کو احتساب کےلئے پےش کردےا‘ پنجاب حکومت اور ٹرانسپےرنسی انٹرنےشنل پاکستان کے درمےان ماڈل ٹاﺅن میں مفاہمتی ےادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت ےہ غےرجانبدار بےن الاقوامی ادارہ لیپ ٹاپ سکیم، اجالا پروگرام اور میٹرو بس کے منصوبوں میں پیپرا رولز پر عملدرآمد اور شفافیت کا جائزہ لے کر موجودہ حکومت کی آئےنی مدت ختم ہونے سے قبل اپنی رپورٹ پےش کرے گا۔ وزےراعلیٰ نے اعلان کےا ہے کہ ٹرانسپےرنسی کی ےہ رپورٹ من و عن عوام کے سامنے لائی جائے گی اور اگر خدانخواستہ ان منصوبوں میں کوئی بے قاعدگی سامنے آئی تو ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے مفاہمت کی یادداشت پر سیکرٹری توانائی جہانزیب خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اعجاز منیر، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ جبکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے چیئرمین سہیل مظفر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعد راشد نے دستخط کئے۔ وزیراعلیٰ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کیلئے تاریخ ساز دن ہے جب پنجاب حکومت نے اپنے تین بڑے منصوبوں کی شفافیت اور پیپرا رولز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سے معاہدہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں شفافیت اور کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے نہ صرف میٹرو بس پراجیکٹ پر 70 ارب روپے اور 90ارب روپے خرچ کرنے کا الزام لگانے والوں پر حقیقت آشکار ہوگی بلکہ ان منصوبوں میں کرپشن اور پیپرا رولز پر عملدرآمدکے حوالے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کا واحد راستہ بے رحم احتساب اور چیک اینڈ بیلنس کا مو¿ثر نظام ہے۔ وسائل کے استعمال میں کرپشن، سفارش یا اقربا پروری کسی بھی معاشرے کیلئے مہلک ثابت ہوتی ہے اور اگر اب کرپشن کو نہ روکا گیا تو یہ ملک کے لئے جان لیوا ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکمرانوں نے گزشتہ پانچ برس میں مفاہمت کے نام پر جو لوٹ مار مچائی ہے اس پر ہر پاکستانی شرمندہ ہے۔ قومی وسائل کی لوٹ مار اور کرپشن کی روک تھام کیلئے میڈیا قوم میں احتساب کا شعور اجاگر کرے۔ وزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اشتہاروں پر کروڑوں روپے خرچ کرنے والے یہ بتائیں کہ اتنی زیادہ دولت انہوں نے کہاں سے اکٹھی کی ہے؟ میٹروبس پراجیکٹ کے حوالے سے بھی انہی عناصر نے کروڑوں روپے کے اشتہارات دیئے تھے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ قدرتی وسائل سے صحیح معنوں میں استفادہ کرکے توانائی کے بحران میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ وزیراعلی شہباز شریف نے ان خےالات کا اظہار حکومت پنجاب اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان منرل ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جانے کے بعد کےا۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ قدرتی وسائل سے صحیح معنوں میں استفادہ کرکے توانائی کے بحران میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ پنجاب کے سالٹ رینج میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ یادداشت کے مطابق پنجاب حکومت اور پنجاب یونیورسٹی منرل ڈویلپمنٹ کے سلسلے میں مل کر کام کریں گے۔ دریں اثنا وزیراعلی سے ماڈل ٹاﺅن میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود (Mr.Rachid Benmessaoud) نے ملاقات کی۔ وزیراعلی نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے بے رحم احتساب اور چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام ضروری ہے۔ عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت اور عالمی بنک کے اشتراک سے جاری منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی متاثر کن ہے اور پنجاب سے آئندہ بھی تعاون جاری رہے گا۔