کراچی میں گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا ڈیٹا مل گیا: چیئرمین نادرا


پشاور (نوائے وقت نیوز) چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کراچی میں الیکشن کمشن کی جانب سے گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا ڈیٹا مل گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیٹا انٹری کے بعد ووٹرز کے نام انتخابی فہرست میں ڈال دئیے جائینگے۔ فاٹا میں امن و امان کی غیرتسلی بخش صورتحال کی وجہ سے صوبائی حکومت اور فوج سے نادرا حکام کی سکیورٹی کیلئے مدد طلب کرلی ہے۔ شمالی وزیرستان سمیت تمام قبائلی علاقوں میں رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔ خیبر پی کے کے 95 فیصد مرد اور 88 فیصد خواتین کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے۔
چیئرمین نادرا

ای پیپر دی نیشن