میران شاہ: صحافی ملک ممتاز خان کی آبائی قبرستان میں تدفین، انسانی حقوق کمشن کی طرف سے قتل کی شدید مذمت

Mar 01, 2013


میران شاہ (نوائے وقت نیوز) نجی ٹی وی کے صحافی ملک ممتاز خان کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کی گئی۔ تدفین آبائی قبرستان کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہلخانہ کے علاوہ عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ملک ممتاز خان کو بدھ کے روز فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ثناءنیوز کے مطابق پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ پر سی پی) نے صحافی ممتاز کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ایچ آر سی پی کی چیئرپرسن زہرہ یوسف نے اپنے بیان میں کہا قتل سے شعبہ صحافت کو درپیش خطرات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔مذکورہ ہلاکت سمیت دیگر تمام دیگر صحافیوں کا قتل ذرائع ابلاغ پر براہ راست حملے کے مترادف ہے۔
تدفین مذمت

مزیدخبریں