محلہ عنایت پورہ پسرور کی زبوں حالی

Mar 01, 2013

مکرمی!مین سٹریٹ محلہ عنایت پورہ پسرور کی تعمیر اقلیتی ایم پی اے پنجاب کی گرانٹ سے عرصہ 5 سال قبل ہوئی جو آج کل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے، جابجا گڑھے پڑ چکے ہیں، آمدورفت میں سخت دشواری ہے، محلہ کی نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں، ٹی ایم اے پسرور اور اُن کوالیفائیڈ سینٹری انسپکٹر جن کو دیگر کاموں سے فرصت نہیں ہے، کبھی علاقے کا معائنہ نہیں کیا۔( ایڈمنسٹریٹر صاحبہ (اے سی پسرور) کی توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں تاکہ تکالیف کا اور جانی و مالی نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔(حاجی محمد سرور بٹ پسرور۔)

مزیدخبریں