فرقہ واریت کی آگ

مکرمی! قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے”اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ پیدا نہ کرو“ آج جو تنظیمیں اسلام کا نام استعمال کر کے قتل و غارت گری کا سامان پیدا کر رہی ہیں کیا ان کو اللہ تعالیٰ کی قرآن مجید میں بیان کردہ مذکورہ آیات یاد نہیں؟ اگر انہوں نے قرآن مجید پڑھ کر سمجھا ہوتا تو وہ اس طرح سے قتل و غارت گری کا بازار گرم نہ کرتے۔ عمران خان نے بے شک لشکر جھنگوی کا اپنے بیان میں نام لے کر ایک دلیری کا ثبوت دیا ہے جو اس سے پہلے کسی سیاستدان نے نہیں دیا ۔ ہمیں انفرادی سطح پر اپنے گریبان میں جھانکنے کی اشد ضرورت ہے۔ شاید اسکے بعد ہمیں ہر مسئلے کا حل بھی مل جائے ۔اللہ بلوچستان اور سندھ اور اس کے لوگوں پر رحم کرے (آمین) (محمد طیب زاہر لاہور)

ای پیپر دی نیشن