الیکشن کمشن تمام امیدواروں کو ڈگریاں ایچ ای سی سے تصدیق کرانے کا حکم دے: رحیق عباسی

Mar 01, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان سال 2008ءکے الیکشن میں حصہ لینے والے 13490سابق امیدواروں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ بھی اپنی ڈگریوں کی ایچ ای سی سے تصدیق کروا کے الیکشن کمشن کو فراہم کریں۔ پاکستان عوامی ت حریک کے صدر نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک میں تعلیمی انقلاب کیلئے سرگرم عمل ہے۔

مزیدخبریں