رائے ونڈ (نامہ نگار ) سابق ایم پی اے اورامیدوار پی پی 161سردار شوکت علی ڈوگر نے کہا کہ وہ آئندہ کسی سیاستدان کو رائے ونڈ کے عوام کی تقدیر سے مذاق نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رائے ونڈحلقہ سے منتخب ہونے والے تمام نمائندوں نے تعمیراتی منصوبوں میں دیہاڑیاں لگا کر سات پشتوں کی زندگیاں سنوارلیں لیکن رائے ونڈ کوکچھ بھی پورا نہیں دیا۔