لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ 5 مارچ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں کراچی ڈولفنز، لاہور ایگلز، حیدرآباد ہاکس، کوئٹہ بیئرز،بہاولپور سٹیگز اور ملتان ٹائیگر جبکہ گروپ بی میں لاہور لائنز، کراچی زیبراز، راولپنڈی ریمز،اسلام آباد لیپرڈز، پشاور پینتھرز اور ایبٹ آباد فالکنز شامل ہیں۔ 19 روز تک ملک کے مختلف سنٹرز میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا فائنل 23 مارچ کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔