ڈربن (نیوز ایجنسیاں/سپورٹس ڈیسک) ٹی 20 کی سابق عالمی چیمپئن پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کی ہزیمت کے بعد اب ٹی ٹونٹی میچزکی سیریزکیلئے آج جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔ جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے کہا کہ کھلاڑی اچھی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور چھ سے دس میچ کھیل لئے ہیں۔ اگرچہ تمام کھلاڑیوں نے اکٹھے وقت نہیں گزارا مگر بہتر کھیل پیش کریں گے اور ٹف ٹائم دیں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں توقع ہے برصغیر میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کو جاری رکھیں گے۔ کھلاڑی کامیابی کیلئے پُرعزم ہیں۔ شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔ آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹیم ون ڈے سیریز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو زیر کر کے ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ لے لے گی۔ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی ناکامی مایوس کن ضرور ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ کھلاڑی اسے اپنے اوپر حاوی کر لیں، کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ تمام تر توجہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز پر مرکوز رکھیں۔ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر میرے لئے بھی عمدہ پرفارم کرنا چیلنج ہے اسلئے کوشش ہو گی کہ اچھی کرکٹ کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کروں۔ جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے کوچ رسل ڈومینگو نے کہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی خطرناک ٹیموں میں سے ایک ہے، ٹیسٹ سیریز جیتنے کے باوجود ٹیم کےلئے اسے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دینا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔ شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت سے پاکستانی ٹیم بیٹنگ و باﺅلنگ کے شعبے میں مزید مضبوط ہو گئی ہے، حالیہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، مختصر طرز کی کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی میں قدرے بہتری آئی ہے اس لئے توقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کانٹے دار ہو گی۔ آل رانڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں کامیابی حاصل کرکے قوم کوجیت کا تحفہ دیں گے۔ ٹیم پروٹیز کے خلاف بھرپورکم بیک کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف محدود اووز کے میچوں میں کامیابی کے لئے بھرپور محنت کررہی ہے اور ان کو پچھاڑنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریگی۔ فاسٹ با¶لر وہاب ریاض نے کہا کہ مکمل طور پر فٹ ہوں اور جنوبی افریقہ کی کنڈیشنڈ میرے لئے سازگار ہے۔ سوئنگ اور ریورس سوئنگ کرکے میزبان ٹیم کو پریشان کر دوں گا۔ جنوبی افریقہ کیخلاف با¶لنگ کیلئے بے تاب ہوں۔