پاکستان نے چیک ری پبلک کو ہرا کر کیرم بورڈ سیریز جیت لی
کراچی (آن لائن)کراچی میں پاکستان نے چیک ری پبلک کو شکست دے کر کیرم بورڈ سیریز جیت لی۔ پاکستان کے افتخارالدین اور مرتضٰی ذولفی نے چیک ری پبلک کے کھلاڑیوں کو ہورسٹ سیمنسکی اور کارلوس نواک کو بیسٹ آف تھری گیمز میں یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ انہوں نے حریف کھلاڑیوں کے خلاف ایک کے مقابلے میں پچیس پوائنٹس سے فتح حاصل کی۔ اس سے پہلے روز انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے محمد عامر، عبدالصمد اور شاہد الرحمن نے چیک ری پبلک کے کارلوس نواک کو دو صفر جبکہ ضیاءالدین، محمد شفیق اور سلمان نے بھی چیک ری پبلک کے ہورسٹک سیمونسکی کودو صفر سے ہرا دیا۔