لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور دنگل کا انعقاد 4 مارچ کو اقبال پارک ریسلنگ سٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ پہلوانوں کے مقابلوں کا با قاعدہ اعلان کر دےا گےا۔ دنگل کا کوآرڈےنےٹر محسن ارشد کنونیئر وزےراعلیٰ پنجاب برائے رےسلنگ کو مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل کے مطابق دنگل کا سب سے بڑا مقابلہ لاہور کے طاری پہلوان اور ملتان کے اچھو پہلوان کے درمےان ہو گا۔ دنگل مےں ٹوٹل13مقابلے ہو نگے۔ ڈی سی او لا ہور نور الامےن مےنگل نے کہا کہ لا ہور کے شہرےوں کو پنجاب کے نوجوان نامور اور ٹےلنٹڈ پہلوانوں کو لاہور دنگل مےں اپنے داﺅ پےچ دکھانے کا موقع فراہم کےا جا رہا ہے۔ دیسی کشتی کو فروغ دینے کے لئے ہر سطح پر مقابلوں کا انعقاد کر کے نوجوان پہلوانوں کو آگے لایا جائے گا۔
دیسی کشتی کے فروغ کیلئے مقابلوں کا انعقاد کریں گے : نورالامین
Mar 01, 2013