لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دوسرے انڈر 16 بوائز ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے 45 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کر لیا ہے۔ انڈر 16 ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ سیالکوٹ ہاکی سٹیڈیم میں 6 مارچ سے شروع ہوگا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے تربیتی کیمپ کے لئے آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ طاہر زمان ہیڈ کوچ و منیجر جبکہ ریحان بٹ، ظہیر احمد بابر اور آصف احمد خان کوچ ہونگے۔ کیمپ کے لیے بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں ایم رضوان، رومان خان، ایم اویس، شیراز حفیظ، مقبائل علی (گول کیپرز)، جنید کمال، ایم مبشر، عابد بھٹی، زبیر سلیم، ایم نعمان، ایم کامران اور نیئر حیدر فل (بیکس)، ایم ابرہیم، فیضان علی، ایم مالک، ابوبکر، سیکندر، ایم عثمان، حنان انور، شاہ فیصل شاہ، حافظ شاہ نواز، خلیل اﷲ، سلمان خان، ابوبکر اور ایم رضوان (ہاف بیکس)، حمزہ ساجد، ایم علی، رومان رحیم، فواد خان، سمیع اﷲ، شان ارشد، نوہیز مالک، جنید منصور، عدیل لطیف، وسیم اکرم، ایم عتیق، ایم ارسلان، علی حمزہ، نوید، احتشام احمد، ارسلان، ساجد علی، عبدالنافے، محب اور بہادر (فاروڈز) میں شامل ہیں۔
گوجرانوالہ نے ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انٹررینج ریسلنگ چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ رینج نے لاہور رینج کو شکست دے دی۔ ریسلنگ چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ پولیس لائن گرا¶نڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سی پی او گوجرانوالہ عبدالرزاق چیمہ، ڈی ایس پی توفیق خان تھے۔ مقابلہ گوجرانوالہ رینج اور لاہور رینج کے پانچ پانچ پہلوانوں کے درمیان ہوا۔ مقابلہ میں گوجرانوالہ کے تین اور لاہور کے دو پہلوانوں نے اپنے مدمقابل کو چت کر دیا۔
گوجرانوالہ کی طرف سے کاشف نوید اور عثمان کامیاب ہوئے جبکہ امانت منڈا اور راشد منہاس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔