لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، گوجرانوالہ اورگجرات ریجنز میں صبح چھ بجے اڑتالیس گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھول دیے گئے جواتوار کی صبح چھ بجے دوبارہ بند کردیے جائیں گے. گیس چاہے دو دن کے لئے ہی ملے پٹرول کی نسبت سستی تو ہے۔ اسی لئے فلنگ اسٹیشن پر صارفین کی طویل قطاریں لگ گئیں. رکشہ،ٹیکسی اور گاڑیوں کی کئی کلومیٹر لمبی قطاروں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے. دوسری جانب فیصل آباد، سرگودھا، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بہاولپور ریجن میں چار مارچ سے اڑتالیس گھنٹے کے لئے سی این جی دستیاب ہو گی۔