ابوظہبی کی جیل میں قید سابق چیئرمین اوگراتوقیرصادق کو پاکستان منتقل کرنےکےلیے نیب اور ایف آئی اے کی ٹیمیں ابوظہبی میں موجود ہیں. نیب کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ توقیرصادق کوپاکستان منتقل کرنےسےمتعلق تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور تمام قانونی تقاضے بھی پورے کرلیےگئےہیں. ذرائع کاکہناہے کہ توقیرصادق کوپاکستان منتقل کرنےمیں مزید وقت لگ سکتاہے. لیکن یو اےای حکام کی اجازت ملنے پران کوفوری طورپرپاکستان منتقل کرکے سپریم کورٹ پیش کیاجائےگا. سپریم کورٹ نےاسی ارب روپےکی کرپشن کے الزامات پرتوقیر صادق کی گرفتاری کا حکم جاری کر رکھا ہے.
اوگرا کے سابق چیئرمین توقیرصادق کو ابوظہبی سے ڈی پورٹ کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا.
Mar 01, 2013 | 14:55