لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت لوگوں کو پرائم منسٹر ٹیکس انسینٹو پیکیج کے فوائد سے آگاہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ، لاہور ٹیکس پیئر یونٹ مصطفیٰ اشرف اور لاہور چیمبر کے نائب صدر کاشف انور کے درمیان ٹیکس ہائوس لاہورمیں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے موقع پر کیا گیا۔ لاہور چیمبر کے چیف فنانشل آفیسر ناصر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیف کمشنر نے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ بہت ضروری ہے۔
لاہور چیمبر ایف بی آر کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کا فیصلہ
Mar 01, 2014