لاہور (کامرس رپورٹر ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے وفدنے بین الاقوامی سیکورٹیز کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بین الاقوامی سیکورٹیز کمیشن کا اجلاس برادر اسلامی ملک ملائیشیا کے دارلحکومت کوالامپور میں منعقد ہوا جس میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش چیلنجز سے عہدہ برا ہونے کی حکمت عملی پر غورکیا گیا اورممبر ممالک نے انظباطی ڈھانچے کی بہتری کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔
بین الاقوامی سیکورٹیز کیشن کا اجلاس ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے پاکستان کی نمائندگی کی
Mar 01, 2014