لاہور (آئی این پی) حکو مت کا پنجاب کے مختلف دینی مدارس میں غیر قانونی مقیم48غیر ملکی طلباء اور مدارس کی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں غیرقانونی مقیم48طلباء کی فہرست فراہم کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ طلباء کی تعد اد 25 لاہورکے دینی مدار س میں ہیں جبکہ چکوال میں21‘خانیوال اور رحیم یار خان میںایک طالب علم مقیم ہے اور غیر ملکی طلباء میں13کا تعلق تھائی لینڈ ‘18قازقستان ‘7انڈوانیشااور6کا تعلق چین سے ہے اور حکو مت نے وفاق المدارس کو اعتماد میں لیکران مدارس اور طلباء کیخلاف کار روائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔