کوالا لمپور‘ اسلا م آ با د (آن لائن)حکومت پاکستان نے ملائشیا سمیت دنیا بھر میں قائم مختلف سفارتخانوں سے پریس سیکشن بند کر دیئے، بیرون ممالک قائم سفارتخانوں کے پریس اتاشی وطن واپس پہنچنا شروع ہو گئے۔پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور کے پریس اتاشی حامد رضا خان وزارت خارجہ رپورٹ کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، ملائشیا میں پریس سیکشن بند کرنے سے پاکستان کو سفارتی طور پر نقصان ہو گا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف نے بیرون ممالک تمام پاکستانی سفارتخانوں سے پریس سیکشنز بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہوئے دفتر خارجہ نے متعلقہ آفیسرز کو 28فروری کو دفتر خارجہ رپورٹ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا ۔
پاکستان کے دنیا بھر میں قائم سفارتخانوں کے پریس سیکشن بند، اتاشیوں کی واپسی
Mar 01, 2014