مانچسٹر(این این آئی) لاہور اور اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی قومی ایئرلائن کی دو پروازوں میںبم کی اطلاع پر لاہور سے جانیوالی پرواز کو ٹرمینل سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو نیچے اتار لیا گیا تاہم تلاشی کے بعد پرواز کو کلیئر کر دیا گیا۔ قومی ایئرلائن کے ذرائع کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے دوران ایس ایم ایس کے ذریعے بم کی اطلاع کے بعد جہاز کو ٹرمینل سے دور کھڑا کر کے تمام مسافروں کو اتار لیا گیا۔ جبکہ پولیس اوربم ڈسپوزل سکواڈ سمیت دیگر امدادی ٹیمیں بھی ائر پورٹ پر پہنچ گئیں تاہم یہ افواہ ثابت ہوئی۔ مانچسٹر کے لارڈ میئر نعیم الحسن اور قونصلر افضل خان بھی اسی پرواز سے مانچسٹر پہنچے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی دوسری پرواز میں بھی بم کی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور امدادی ٹیموں نے جہاز کو گھیرے میں لے لیا۔