سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں 2013میں 12 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی۔ مقبوضہ کشمیر پولیس ریکارڈ کے مطابق 8 اہلکاروں نے خودکشی کی جبکہ 4 اہلکار باہمی تصادم میں مارے گئے۔ کوکرناگ کے آر آر کیمپ میں تعینات جونیئر کمیشنڈآفیسر بھی مارے گئے اہلکاروں میںشامل ہے۔ اکتوبر 2013ء میں راجندر سنگھ ساکن اترا کھنڈ کا ستیش کمار نامی اہلکار سے جھگڑا ہوا جس کے بعد اہلکار نے اْسے گولیاںمار کر ہلاک کردیا۔ مئی 2013ء میں ایس ایس بی اہلکار وجے کمار نے اپنے ساتھیوں پر پولیس لائن کشتواڑ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نریندر سنگھ اور ویر سنگھ نامی دو اہلکار مارے گئے جبکہ روندر ناتھ اور حبیب الاسلام نامی دو اہلکار زخمی ہوئے۔
2013ء : مقبوضہ کشمیر میں 12 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی : رپورٹ
Mar 01, 2014