بلاشبہ گجرات فسادات کے ذمہ دار نریندر مودی ہیں: امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے بھارت میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات پر تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات فسادات بارے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی اور نہ ہو گی جس کے ذمہ دار اس وقت کے ریاستی وزیراعلی نریندر مودی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جن پساکی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے والے فسادات کے حوالے سے سال2011 اور2012 کی رپورٹ میں نریندر مودی کا نام شامل تھا اور یہ ممکن نہیں کہ حالیہ رپورٹ میں ان کا نام شامل نہ کیا جائے۔امریکہ کو بھارت بھر میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات اور خصوصاً 2002 میں گجرات فسادات بارے شدید تحفظات ہیں جس کے دوران 1200 سے زائد انسانوں کی جانیں  ضائع ہوئیں اور ان میں اکثریت مسلمانوں کی تھی ۔بلاشبہ ان فسادات کے ذمہ دار اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...