عالم اسلام کے مسائل، سعودی فرمانروا نے مسلمان حکمرانوں کو جدہ بلا لیا

Mar 01, 2015

اسلام آباد (جاوید صدیق) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مسلمان ملکوں کے سربراہوں سے صلاح مشورہ کے لئے ا سلامی ملکوں کے سربراہوں کو جدہ آنے کی دعوت دی ہے۔ نوائے وقت کو معتبر سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف 4 مارچ ترکی کے صدر طیب اردگان آج اتوار کے روز جدہ میں پہنچ رہے ہیں جبکہ مصر کے صدر جنرل سیسی پیر کے روز جدہ پہنچیں گے۔اردن کے شہزادہ عبداﷲ‘ شاہ سلمان سے ملاقات کرکے واپس عمان پہنچ گئے ہیں قطر کے سربراہ جدہ پہنچ رہے ہیں ذرائع کے مطابق سلمان بن عبدالعزیز اہم اسلامی ملکوںکے سربراہوں سے اسلامی دنیا کے مسائل خاص طور پر دہشت گردی کے خاتمے‘ فلسطین کے مسئلے کے حل سمیت اہم امور پر مشورے کے بعد اسلامی سربراہ کانفرنس منعقد کرسکتے ہیں یا او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس بھی ہوسکتا ہے۔
شاہ سلمان/ دعوت

مزیدخبریں