جنوبی وزیرستان (آن لائن) جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا اعلان کردیا گیا۔ واپسی کا عمل 16مارچ سے شروع کیا جائے گا۔ واپسی کیلئے 8 مارچ سے پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں رجسٹریشن شروع کی جائیگی جو 11 مارچ تک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل آفیسر نواب خان صافی نے پولیٹیکل کمپاﺅنڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں منعقدہ محسود قبائل کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
متاثرین/ واپسی