کنفرم نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ خاور نے استعفیٰ دیدیا

Mar 01, 2015

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ کے جناب جسٹس شاہ خاور نے ہفتہ کے روز اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دےا انہوں نے ےہ استعفیٰ بطور جج اس عہدے پر اپنی کنفرمےشن نہ ہونے پر صدر مملکت کو بھجوادےا ان کے موجودہ عہدے کے معیاد 21 مارچ کومکمل ہونی ہے جسٹس شاہ خاور جو اس وقت لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ان کا تعلق راولپنڈی سے ہے وہ لاہور ہائیکورٹ کا جج مقرر ہونے سے قبل سپریم کورٹ میں بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔
شاہ خاور

مزیدخبریں