ہاتھوں سے معذور افراد شناختی کارڈ دکھا کر سِم اپنے نام کرا سکتے ہیں: چیئرمین پی ٹی اے

لاہور (آئی اےن پی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ ہاتھوں سے معذور افراد متعلقہ کمپنی کی فرنچائز جاکر سِم اپنے نام کروا سکتے ہیں۔ اےک انٹر وےو کے دوران چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو ہاتھوں سے معذور ہیں انہیں اصل شناختی کارڈ کے ساتھ متعلقہ موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس سنٹر جا کر سِم اپنے نام کروانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کا شناختی کارڈ سکین کرکے نادرا کو بھجوایا جائیگا، تصدیق کے بعد سم انکے نام کی جائے گی جس کے بعد ہاتھوں سے محروم یا غیرواضح فنگر پرنٹس والے افراد کو بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔
معذور افراد/ سِم تصدیق

ای پیپر دی نیشن