خیر پور: خسرہ سے بہن بھائی جاں بحق، ہسپتال میں سہولیات کی کمی، مزید جانی نقصان کا خدشہ

Mar 01, 2015

خیر پور (آن لائن) ٹھری میرواہ تحصیل کے علاقے گوٹھ پیر بخش جلانی میں خسرے میں مبتلا دو سگے بھائی بہن 3 سالہ نفیسہ اور 1 سالہ حفیظ ولد مٹھل خاصخیلی انتقال کرگئے۔ اہل علاقہ نے بتایا صحیح علاج نہ ہونے سے مزید بچوں کی جانوں کی ضائع ہونے کاخدشہ ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کی وزارت سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم علاج کے لئے بھیجی جائے۔
خسرہ/ 2 بچے جاں بحق

مزیدخبریں