لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور پولیس نے رات گئے کالعدم تنظیم کے مرکزی رہنما غلام رضا نقوی کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق غلام رضا نقوی کی گرفتاری شیڈول فورتھ کی پابندی کے تحت کی گئی۔ انہیں کچھ عرصہ قبل ہی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ غلام رضا نقوی کے 5 گارڈز بھی اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ ایس پی صدر زاہد نواز مرت کے مطابق گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔