جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 12 اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان (نوائے وقت نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے سے 12 اہلکار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کا قافلہ جنوبی وزیستان سے ڈی آئی خان جا رہا تھا، سروکی کے مقام پر بم دھماکے میں 12 اہلکار زخمی ہو گئے ۔حملے میں قافلے کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ڈی آئی خان منتقل کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...