ورلڈ کپ: پاکستان آج زمبابوے کے مدمقابل ہوگا

لاہور+ برسبین (نمائندہ سپورٹس + ایجنسیاں) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میںآج اتوار کودو میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور زمبابوے برسبین جبکہ گروپ اے کی ٹےمیں انگلینڈ اور سری لنکا ولنگٹن میں مقابل ہوں گی۔ پاکستان اور زمبابوے مےں میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو گا۔ دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹےمیں انگلینڈ اور سری لنکا ویسٹ پیک سٹیڈیم ولنگٹن میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح 3 بجے شروع ہوگا۔ ورلڈکپ مقابلوں میں نیوزی لینڈ نے 16سال بعدآسٹریلیا کوشکست کا مزا چکھادیا، ٹرینٹ بولٹ نے مضبوط آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو اڑاکررکھ دیا۔ نیوزی لینڈنے روایتی حریف آسٹریلیا کوسنسنی خیزاور دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا دیا، آسٹریلوی ٹیم 33 ویں اوور میں 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بریڈ ہیڈن 43 رنز بنا کر نمایاں، ڈیوڈ وارنر نے 34 اور واٹسن نے 23 رنز بنائے، ٹرینٹ بولٹ کی 5، ڈینئیل ویٹوری اور ٹم ساﺅتھی کی دو دو وکٹیں، نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 23.1اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، برینڈن میکولم 24 گیندوں پر دھواں دھار 50 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، کین ولیم سن نے45 اور، 7کیوی بلے باز ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے، مچل سٹارک نے 6 اور پیٹ کمنز نے دووکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلوی ٹیم 33 ویں اوور میں 151 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 10 اوورز میں 27 رنز دےکر 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلے کے بعد 23.1اوورزمیں 9وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسری طرف پرتھ کے کرکٹ ایسوسی ایشن گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، یو اے ای کی پوری ٹیم 32اوور میں 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے شیمان انور تھے جنہوں نے 35 رنز بنائے۔ بھارت کے ایشون نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بھارت نے 103 رنز کا مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ایشون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...