چارواہ سیکٹر: بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی بلااشتعال فائرنگ‘ گولہ باری

Mar 01, 2015

سیالکوٹ (نوائے وقت نیوز) چارواہ سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے دوسرے روز بھی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری رکھی۔ چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔ بھارت کی اشتعال انگیزی کا چناب رینجرز نے بھی بھرپور جواب دیا۔ بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں