گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سیشن کورٹ کے گیٹ پر تلاشی کے دوران دو خواتین سے اسلحہ برآمد ہونے پر سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں حراست میں لے کر سول لا ئن پو لیس کے حوالے کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کی رہائشی آسیہ اور نسرین بی بی سے تلاشی کے دوران پسٹل برآمد ہوا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کا ابرار نامی وکیل کے ساتھ تنازع چل رہا تھا ، جسے ملنے کے غرض سے آسیہ اور نسرین مسلح ہو کر سیشن کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔
گوجرانوالہ : سیشن کورٹ سے گیٹ پر دو خواتین سے اسلحہ برآمد، گرفتار کر لیا گیا
Mar 01, 2015