کابل/ راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان کی طرف سے برفانی تودوں سے متاثرہ افغان باشندوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 2 سی 130طیارے 24 ٹن امدادی سامان لیکر کابل پہنچ گئے ، جہاں امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ۔ 2 سی 130طیاروں کے ذریعے نور خان ائر بیس سے بھیجا گیا جس میں گھی ، دالیں ، چاول ، چینی ، دودھ کے ڈبے، کمبل ، گرم کپڑے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءشامل ہیں۔ یہ سامان وزیراعظم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر بھیجاگیا۔ افغان حکام نے مشکل وقت میں پاکستان کی جانب سے مدد کے خیر سگالی کے جذبے کو سراہا اور بروقت امداد پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کاشکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے افغانستان کے مختلف علاقوں میں برفانی تودوں کی زد میں آ کر 250 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
برفانی تودوں سے ہلاکتیں‘ پاکستان سے 24 ٹن امدادی سامان کابل پہنچ گیا
Mar 01, 2015