ذکی الرحمان لکھوی کو سکیورٹی وجوہات پر عدالت پیش نہیں کیا گیا

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرےٹنڈنٹ کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو اغوا کیس میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ اڈیالہ جیل حکام نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو اغواءکیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ ملزم کی عدالت میں عدم پیشی سے متعلق اڈیالہ جیل سپرےٹنڈنٹ نے رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزم کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ ذکی الرحمان لکھوی پر اغوا کیس میں فرد جرم عائد ہونا تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...