تھرپارکر(آن لائن)تھرپارکر اور ڈیبلو میں غذائی قلت کا شکار بیمار 6 بچے جان کی بازی ہارگئے، رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد37 ہوگئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرپارکر کے ہسپتال میں غذائی قلت کا شکار ہونے والے5 بچے جو گزشتہ 2 ماہ سے زیر علاج تھے جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈیپلو کے نواح مےں ایک بچہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد37 ہو گئی۔ تھرپارکر ہسپتال انتظامیہ نے غذائی قلت کا شکار 6 بچوں کی اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال تک ہیں اور ابھی بھی سینکڑوں کی تعداد میں غذائی قلت کا شکار بیمار بچے زیر علاج ہیں جن میں متعدد بچوں کی حالت نازک ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے ایک ماہ پہلے تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار ہونے والی اموات پر 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی تا کہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا تھرپارکر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی اموات غذائی قلت سے ہوئی یا بیماری کی وجہ سے ہوئی تاہم کمیٹی نے ابھی تک اپنی رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے نہیں کی۔
تھر: غذائی قلت سے مزید 6 بچے جاں بحق
Mar 01, 2015