لاہور (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے 8مارچ عالمی یوم خواتین کو امہات المومنین ؓ کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یکم تا 10مارچ عشرہ سیدہ خدیجة الکبری ؓ منایا جائے گا ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین ڈاکٹر دردانہ صدیقی نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سمیحہ راحیل قاضی، آمنہ عثمان ، رعنا فیصل ، عائشہ سید ،ڈاکٹر حمیرا طارق اور سیکرٹری اطلاعات عالیہ منصور بھی موجود تھیں ۔