احمد شہزاد، ناصر جمشید، حارث، عمر، صہیب، آفریدی سب بیٹنگ کرنا ہی بھول گئے

آسٹریلیا کے برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے باز ایک مرتبہ پھر ناکام رہے، صرف ایک رنز ہی بنا تھا کہ ناصر جمشید دل ہار بیٹھے، احمد شہزاد نے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پویلین کی راہ لی-
مایوس کن آغاز کے بعد کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے رہے اور دونوں بلے بازوں نے شارٹس کھیلنے کے بجائے ٹک ٹک  کو ترجیح دی-
تیسری وکٹ کی شراکت میں دونوں نے چوون رنز جوڑے جس کے بعد حارث سہیل ستائیس رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
عمر اکمل نے بھی کوئی کثر نہ چھوڑی اور صرف تینتیس رنز بنا کر ہی تھک گئے، اس کے بعد شاہد آفریدی میدان میں اترے، برتھ ڈے بوائے کو زمبابویں ٹیم نے وش کیا لیکن منفرد انداز میں، زمبابوین باؤلر نے آفریدی کو ہاتھ میں انڈا تھمایا اور چلتا کیا۔ صہیب مقصود نے بھی اکیس رنز کا بڑا تیر چلایا۔
 

ای پیپر دی نیشن