آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ دوہزارکے پہلے دونوں میچوں میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان نے ورلڈکپ دوہزار پندرہ میں اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔ پہلی اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کو مایوس تو کیا مگر پاکستانی فاسٹ بالرز کی بہترین کارکردگی نے کرکٹ کے متوالوں کو بالاخر خوشی کا موقع فراہم کر ہی دیا ۔
زمبابوے کے خلاف جیت کا مزہ چکھنے کے بعد زندہ دلان لاہور نے ڈھول کی ٹھاپ پر خوب رقص کیا۔ شائقین کا کہنا تھا وہاب ریاض کے عمدہ پرفارمنس نے انکے دل جیت لیے۔
کوئی مصباح الحق کی بیٹنگ سے متاثر ہوا تو کوئی وہاب ریاض کے بہترین آل راونڈ پرفارمنس سے۔ مگر بوم بوم آفریدی کے پرستار سالگرہ والے دن بھی ان سے مایوس ہوئے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے باولنگ کے شعبے میں عمدہ کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ میں کم بیک کر لیا ہے۔۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ آنے والے میچوں میں بھی کھلاڑی قوم کی امیدوں پر پورا اتریں۔
بالاآخر پاکستان نے ورلڈکپ دوہزار پندرہ میں اپنی پہلی فتح حاصل کرلی جس پہ شائقین کرکٹ نے سکھ کا سانس لیا
Mar 01, 2015 | 18:04