راولپنڈی: بے نظیر قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

Mar 01, 2016

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 میں سانحہ لیاقت باغ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 9 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ گزشتہ روز عدالت کو بتایا گیا کہ ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف مظاہروں کے باعث راستے بند ہونے پر سپیشل پبلک پراسیکیوٹر چودھری محمد اظہر راولپنڈی نہیں پہنچ سکے اور لالہ موسیٰ سے سیالکوٹ واپس چلے گئے۔ جس پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں