اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میںشہری دفاع کا دن آ ج یکم مارچ منگل کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصدعوام کو قدرتی آفات، حادثات، ناگہانی واقعات،سیلاب،آگ لگنے اورزلزلوں سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امدادکی فراہمی جیسی سرگرمیوں کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔ شہری دفاع کے عالمی دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں خصوصی سیمینارز، واک، کانفرنسز، مذاکروں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔