کوئٹہ (صباح نیوز)زیارت کے علاقے سنجاوی میں مسلح افراد کی ٹرک پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ سنجاوی کے علاقے بگائومیں پیش آیا ، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹرک پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی اور فرا رہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا،لیویز فورس نے نعش ضروری کارروائی کے لئے مقامی ہسپتال پہنچا دی۔دوسری جانب ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت پر لواحقین اور علاقے کے لوگوں نے سنجاوی، لورالائی روڈکو احتجاجاً بلاک کردیااور واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔